گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ میں چشمہ لفٹ کینال کے لیئے رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ خطہ کی تقدیر بدلنے کا سبب بنے گا انہوں نے وزیر اعظم سے سی پیک منصوبہ کی ڈیرہ اسماعیل خان یارک سے آگے توسیع ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کام کے آغاز اور چکدرہ چترال روڈ سمیت صوبے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش دیگر مسائل پر بھی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خواہ کو یقین دلایا کہ خیبر پختون خواہ کی ترقی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی