سید تراب شاہ تیسری بار روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کی پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی 2024-25کے چیئرمین مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر 2024-25 ایم رضوان آدھیا نے تیسری بار سید تراب شاہ کو روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کی پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی برائے 2024-25 کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کردیا ۔ سید ترا ب شاہ بحیثیت نائب صدر روٹری کلب آف کراچی نیکسز 2022-2023 خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کلب پبلک امیج چیئر روٹری کلب آف کراچی نیکسز 2023-24 کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔ سید تراب شاہ ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کارپوریٹ ریلیشن اینڈ کمیونی کیشن کے ڈپٹی کنوینر بھی ہیں۔سید تراب شاہ نےاپنی تقرری پر روٹری انٹرنیشنل کی صدر برائے 2024-25اسٹیفن اے آرچک اور روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر 2024-25 ایم رضوان آدھیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور چیئرمین پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 اپنی خدمات بھرپور طریقے سے سرانجام دینگے۔ انہوں نے تعاون کرنے پر تمام روٹرین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کےسیکریٹری رضا تابش فاروقی، ڈاکٹر خالد شیخ اور اسلم خالق نے سید تراب شاہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیاہے۔