حج ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے گا: ندا یاسر

حج ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے گا: ندا یاسر

حج ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے گا: ندا یاسر

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری حج ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے گا۔ ندا یاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی اور اس دوران دونوں انسٹاگرام پر ایکٹو رہے، دونوں نے بہت سی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور یوٹیوب پر ولوگ بھی پوسٹ کیا۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کا جواب ندا اور یاسر نے مارننگ شو کے سیٹ پر بنائے گئے ایک بلاگ میں دیا۔ ندا یاسر نے اپنے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والے لوگوں سے رہنمائی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ٹرول کرنے والوں کو ہدایت دے اور وہ تصاویر سے کچھ سیکھیں اور اپنا ضروری کام کریں۔ دوسری جانب یاسر نواز نے کہا کہ جو ہمارے بارے میں کچھ کہنا چاہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔