اسٹیبلشمنٹ سیاسی معاملات سے دور رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کر دے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ یہ عوام دوست بجٹ ہے، لیکن ملک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
جس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، وزیراعظم کا دورہ چین سفارتی لحاظ سے کامیاب نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ چین سے مہمان آئے تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کے ذریعے چین کے مطالبات مانے جا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی پوزیشن واضح نہیں۔
0 تبصرے