ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، صدر مملکت

ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، صدر مملکت

ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، صدر مملکت

سکھر : صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچی میں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے جب کہ دیگر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سکھر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ نے ضلع اور صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی خرابی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم ملکی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج ایک قیمتی اثاثہ ہے، بیراج کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ اس سے قبل صدر مملکت کی سکھر آمد پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کی سینئر خواتین نے ان کا استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی، دورہ سکھر کے بعد صدر کراچی روانہ ہوگئے۔