شدید گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عذاب ہے، آصفہ بھٹو زرداری

شدید گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عذاب ہے، آصفہ بھٹو زرداری

شدید گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عذاب ہے، آصفہ بھٹو زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ میں کسانوں اور عام لوگوں کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس عوام دشمن بجٹ کے حقدار ہیں۔ ہمیں عام آدمی کی ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہے، کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان کے عوام بہتری کے مستحق ہیں، ہمیں مل کر بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان کے اتحاد کی بات کرتے ہیں، یہ وقت کی ضرورت ہے، سندھ میں شدید گرمی میں بجلی نہیں، 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عذاب ہے۔