امبانی کی شادی میں کھانے کے ساتھ سونا بھی پیش کیا گیا: اداکارہ سارہ خان

امبانی کی شادی میں کھانے کے ساتھ سونا بھی پیش کیا گیا: اداکارہ سارہ خان

امبانی کی شادی میں کھانے کے ساتھ سونا بھی پیش کیا گیا: اداکارہ سارہ خان

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریب میں کھانے کے ساتھ سونا بھی پیش کیا۔ اننت امبانی کی شادی کو ایشیا کی سب سے بڑی اور عظیم الشان شادی تصور کیا جاتا ہے، شادی سے قبل راؤنڈ ون راؤنڈ ٹو میں منفرد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً پورے بالی ووڈ کو مدعو کیا گیا تھا۔ حال ہی میں اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے رسم و رواج اور منفرد پکوانوں کے بارے میں انکشاف کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ اداکار نے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کا اپنا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ شادی میں مہمانوں کو کھانے کے ساتھ سونا بھی دیا گیا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے ایک سوال کے جواب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ امبانی کی شادی کی تقریب میں کھانے کے ساتھ سونا بھی پیش کیا گیا تھا۔