عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جس طرح کی بیان بازی کی جاری ہے وہ تشویشناک ہے، شیری رحمان
اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل، شیری رحمان کا کھنا تھا کھ عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جس طرح کی بیان بازی کی جاری ہے وہ تشویشناک ہے،
تحریک انصاف مسلسل نفرت اور اشتعال کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، عمران خان سے منسوب بیان میں وہ خود کا شیخ مجیب سے موازنہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف آئین، جمہوری اصولوں اور ملک کی دھجیاں بکھیر کے "غدار" ڈھونڈنے نکلے ہیں،
انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو وفاقی حکومت بنانے کی دعوت دی لیکن اپنی انا اور نااہلی کی وجہ سے یہ حکومت نہیں بنا سکے، اب یہ شیخ مجیب بننے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو کئی بار ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے سیاسی جماعتوں سے نہیں کسی اور سے مذاکرات کرنے ہیں،
جب ادارے ان سے مذاکرات کرنے سے انکار کریں تو ان کو شیخ مجیب یاد آ جاتا ہے، عمران خان کس طرح کا پیغام دے رہے؟ کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مجھے حکومت دو ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا؟ عمران خان 'میں نہیں تو ملک نہیں' کی سیاست نا کریں، تحریک انصاف غداری کے سرٹیفیکٹ دینا بند کرے، اس انتشار اور نفرت کی آگ نے ملک کو پہلے ہی بہت نقصان دیا ہے،
0 تبصرے