جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کے مرکزی چیف کوآرڈینیڑ شاہین بٹ کے بڑے بھائی نعیم بٹ انتقال کر گئے
لاہور (اسٹاف رپورٹر)جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی چیف کوآرڈینیڑ شاہین بٹ کے بڑے بھائی نعیم بٹ لاہور میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ای بلاک مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی اور مرحوم کو سینکڑوں آہوں و سیسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں JAP پاکستان کے صدر امان اللہ کھوکھر، سینیئر نائب صدر نعیم خان، جنرل سیکرٹری حامد صدیق انجم و دیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم نعیم بٹ کے صاحبزادے سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بعدازاں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی چیف کوآرڈینیڑ شاہین بٹ کے بڑے بھائی نعیم بٹ کی وفات پر JAP کے مرکزی صدر میاں عامر علی، نائب صدر سمیع اللہ عثمانی، سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی و عہدیداران، مرکزی صدر وومن ونگ صدر حمیرا ثناء، JAP یوکے کے صدر سید فرحت کاظمی، جنرل سیکریٹری و عہدیداران، JAP آزاد کشمیر کے صدر نعیم چوہان، جنرل سیکرٹری وعہدیداران، JAP پاکستان کے صدر امان اللہ کھوکھر، سینیئر نائب صدر نعیم خان، سینیئر نائب صدر عمران سعید، نائب صدر رانا ندیم عباس، محمد خرم قادری، عبدالمنان، جنرل سیکرٹری حامد صدیق انجم، فنانس سیکرٹری اقبال قائم خانی، اطلاعات سیکرٹری احسان اللہ ایاز، طالب حسن خانزادہ، جوائنٹ سیکرٹری فیصل رضا، نعمان وہاب خان و دیگر عہدیداران سمیت گورننگ باڈی ممبران اور JAP لیگل ایڈوائزر پاکستان ایڈووکیٹ راؤ مدبر اعظم، ایڈووکیٹ شاہد شمس میمن نے مرکزی چیف کوآرڈینیڑ شاہین بٹ کے بڑے بھائی نعیم بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے تمام عہدیداران وممبران آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو آزمائش کی اس کٹھن گھڑی میں صبر جمیل و استقامت عطاء فرمائے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے وسیلے سے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ان کی مغفرت و بخشیش فرمائے اپنے پیارے حبيب ﷺ کے صدقے سے روزِ محشر آقا ﷺ کی شفاعت نصيب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
0 تبصرے