صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی
ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے
ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی ، 43 ، 45 بی ، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں
ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں
ترمیمی بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے ، 130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں
ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا
صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی
0 تبصرے