صدر مملکت آصف علی زرداری کا راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
صدر مملکت کو گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے
بریفنگ میں صدر مملکت کو جدید خطوط پر پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت، نہروں کی صفائی، آئی ٹی پر مبنی آپریشنز، اور زرعی شعبے میں پانی کے موثر انتظام کے بارے میں بھی بتایا گیا
صدرِ پاکستان کو بریفنگ میں کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے زرعی مالز کے تصور اور ایگریکلچر اسمارٹ فارمز کے آپریشنز بارے میں بھی بریفنگ دی گئی
صدر پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی خدمات کو سراہا
صدرِ مملکت کی گرین پاکستان انیشیٹو ٹیم کی حوصلہ افزائی، قومی و اقتصادی ترقی کیلئے یکساں جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور
پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے صدر مملکت کی گرین پاکستان انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی
0 تبصرے