صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرکے بئرسٹر گوہر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
شرجیل انعام میمن کا کھنا ہے کھ صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرکے بئرسٹر گوہر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،
آئی ایم ایف کو خط لکھ کر امداد بند کروانے کی کوشش کرنے والے بئرسٹر گوہر کی آصف علی زرداری پر تنقید مضحکہ خیز بات ہے ، شہید بی بی کے بعد آصف علی زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر سامنے آئے ، آصف علی زرداری جمہوریت کی حوصلہ افزائی اور غیر جمہوریوں کے حوصلہ شکنی کا استعارہ ہیں،
صدر آصف علی زرداری نے کے پی کے کو نام دیا، گلگت بلستان کو صوبے کا درجہ دیا، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کو ذریعے صوبوں کو حقوق دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اے این پی کو سینیٹ تک پہنچا کر آصف علی زرداری نے جو روایت قائم کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی نے نہیں کی،
صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں اور اقدامات سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی اور قوم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ملک میں قابل ذکر اقتصادی ترقی اور استحکام صدر آصف علی زرداری کے تجربوں کے بدولت آیا، ویژن 2025 جیسے اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے صدر آصف علی زرداری نے عالمی معیشت میں پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے انتھک محنت کی، ملکی ترقی، استحکام، معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کو بڑھانا، ملازمتیں پیدا کرنا صدر آصف زرداری کا مقصد رہا ہے،
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں صدر آصف علی زرداری کے اہم کردار کو تسلیم کرنا ضروری ہے،
0 تبصرے