کراچی: شہری کو 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل موصول ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھے؟ کے الیکٹرک نے 2018ء سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔درخواست گزار نے کہاکہ4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔بعدازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔
0 تبصرے