پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کے لیے متحد ہے۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ افواج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ایسے عوامل کا سامنا کر رہے ہیں، ہم سب مل کر تمام چیلنجز پر قابو پا کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھریں گے۔
0 تبصرے