گوادر پورٹ اتھارٹی پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام، تمام 8 حملہ آور مارے گئے
گوادر (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے قبل علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
واضح رہے کہ گوادر اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس اور دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔
0 تبصرے