وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں ہی بڑی غلطی کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران بڑی غلطی کر دی۔
ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج سامنے آئے کہ شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بطور وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں غلطی سے خود کو اپوزیشن لیڈر کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان تمام جماعتوں پر یقین رکھتا ہوں جنہوں نے مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔
0 تبصرے