بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 3 ججز کی آسامیاں خالی ہیں اور 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
0 تبصرے