ہم وفاقی حکومت سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حصہ مانگیں گے: علی امین گنڈا پور
پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے اپنا حصہ مانگیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’سادہ کے حقوق کے لیے کھڑے ہوں‘ میرا نعرہ ہے، ہم وفاقی حکومت سے خیرات نہیں مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم پارٹی رکنیت کے معاملے کو دیکھ رہی ہے اور پارٹی رکنیت کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
0 تبصرے