پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل میں اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو شامل کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل میں اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو شامل کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل میں اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن، علامہ راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 80 نشستیں جیتی ہیں، ہمارے آزاد امیدواروں نے الیکشن لڑا، انہیں تحریک انصاف نے سپورٹ کیا، ہو گیا، وہ جیت گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو تین دن کے اندر کسی پارٹی میں شامل ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شرکت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور ہم الیکشن کمیشن سے قانون کے مطابق مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کریں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر دھوکہ کیا، پشاور سے 7 سے 8 نشستوں پر ڈی سی اور پولیس افسران نے دھوکہ دیا، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، خواتین اور کارکنوں کی آزادی ہمارا مقصد ہوگا۔