نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مشورہ بھیج دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے پر صدر کے اعتراض پر نگراں وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی اور ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے 21 دن میں اجلاس بلانا آئینی ڈیڈ لائن ہے۔
ادھر صدر کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ یا جمعرات کی درمیانی شب قومی اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
0 تبصرے