صدر کے انکار پر قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون و انصاف سے بھی مشاورت کی۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کر کے واپس بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کا موقف ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں پہلے مکمل کی جائیں۔
واضح رہے کہ آرٹیکل 91، شق 2 کے تحت انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے اور یہ مدت 29 فروری کو مکمل ہو رہی ہے۔
0 تبصرے