سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی خصوصی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو 10 اور ایم کیو ایم کو 4 نشستیں دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتا جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ تھوبیہ اور ناز بلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔
ادھر ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رانا انصار رکن قومی اسمبلی بن گئے ہیں۔
0 تبصرے