آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے ہیں اور اب بھی لکھیں گے، ملکی معیشت، سلامتی اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ نگران سیٹ اپ اور الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنا چاہیے، پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ضرورت پڑی تو ہم اسے وہاں اٹھائیں گے۔