بولڈ مناظر پر بیوی ناراض ہو جاتی تھی، پر اب نہیں: عمران ہاشمی
کراچی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سیریل کے اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ پروین شاہانی فلموں میں رومانوی مناظر کرنے پر ہمیشہ ناراض ہوجاتی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق عمران ہاشمی نے ایک انٹرویو میں فلموں میں رومانوی مناظر پر اپنی اہلیہ کے ردعمل سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسے مناظر فلمانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ہدایت کار کے مشورے پر کام کرتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی ایسے سین کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا لیکن ہدایت کاروں نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ بولڈ سین صرف عمران ہاشمی ہی کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ پروین شاہانی ہمیشہ غصے میں رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کی طرف سے دوسری خواتین کے ساتھ ایسے مناظر فلمانے کو ناپسند کرتی ہیں۔ ایسے مناظر دیکھ کر بیوی کو بہت غصہ آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسے مناظر فلمانے بند کر دیے ہیں، اب ان کی اہلیہ ناراض نہیں ہوتیں۔
اداکار نے انٹرویو میں سنا کہ ان کی ویب سیریز ’ٹائم‘ جلد آنے والی ہے جس میں ایک مرد انہیں چومتا ہوا نظر آئے گا جو انہیں پسند نہیں آیا کیونکہ وہ ایسی حرکتیں صرف خواتین کے ساتھ کرتے ہیں۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ یہ ویب سیریز دیکھ کر ناراض ہو جائیں گی، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ یہ ویب سیریز نہ دیکھیں۔
0 تبصرے