معاشی انقلاب کے لیے بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے، آصفہ بھٹو زرداری
نوشہرو فیروز؛ پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی انقلاب کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔
نوشہری فیروز میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 فروری کو تیر کو ووٹ دیں، کامیابی آپ کی ہوگی، غریبوں کا دکھ صرف پیپلز پارٹی ہی سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ علاج کے لیے سندھ آتے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔
ان کے مطابق، ان سب نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 8 فروری کو تیز کو ووٹ دیں گے۔ وہ معاشی انقلاب چاہتے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہاری کارڈ، یوتھ کارڈ کا منصوبہ لائیں گے۔
0 تبصرے