لاہور: بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی
ملاقا، این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا اور کہا کہ ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی جانب سے ان کے حق میں دستبردار ہونے پر ردعمل ديا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کیا
بلاول بھٹو زرداری کا کھنا تھا کھ این اے 194 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سینیٹر ابڑو کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان یہ سمجھنے لگے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو روکنے کا واحد راستہ 8 فروری کو پی پی پی کے نشان تیر کو ووٹ دینا ہے
میں تمام پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ انتھائی سمجھداری سے دیں اس طرح ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکتے ہیں
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کھنا تھا کھ میں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہو کر شیر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
0 تبصرے