ٹیلر سوئفٹ کی بولڈ تصویریں وائرل، سوشل میڈیا پر بلاک
کراچی (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ڈیپ فیک بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے گلوکارہ کو عارضی طور پر بلاک کردیا۔
گزشتہ ہفتے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی امریکی گلوکار کی بولڈ تصاویر ایکس، ریڈ اٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں۔
گلوکارہ کی جانب سے ان کی تصاویر پر برہمی کا اظہار کرنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی بولڈ، جعلی تصاویر لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے انجانے میں دیکھ لیں۔
ٹیلر سوئفٹ تصاویر پھیلانے پر ڈیپ فیک بولڈ ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہیں، دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ نے گلوکار کی تمام جعلی تصاویر اپنے پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ ایکس نے اس معاملے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے عارضی طور پر ٹیلر سوئفٹ کو ایکس پر بلاک کر دیا ہے، یعنی اب اگر کوئی صارف ٹیلر سوئفٹ کو ایکس پر تلاش کرے گا تو اسے جواب ملے گا کہ دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
0 تبصرے