نوشین شاہ کا منال خان کی جسمانی شکل پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

نوشین شاہ کا منال خان کی جسمانی شکل پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

نوشین شاہ کا منال خان کی جسمانی شکل پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ منال خان کی جسمانی ساخت اور بڑھتے وزن پر نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد نوشین شاہ ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ نوشین شاہ نے منال خان کی جسمانی شکل پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں خدا سے ڈرنے کی ہدایت کی۔ چند روز قبل منال خان نے اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر اپنی بہن ایمن خان اور اپنے بھائی کے ساتھ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر شائقین نے تبصرے کیے تھے۔ منال خان کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے وزن بڑھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ دونوں بہنیں بارش ہو گئی ہیں، جس پر نوشین شاہ نے تبصرہ کرنے والے کو کرارا جواب دیا۔ نوشین شاہ نے منال خان کی جسمانی شکل پر تنقید کرنے والی خواتین کو لکھا کہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں ماں بنی ہیں۔