بلاول کو اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا موقع دیں۔ آصفہ بھٹو زرداری
سانگھڑ(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کو آپ اور آپ کے حقوق کے لیے لڑنے کا موقع دیا گیا۔
سانگھڑ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا منشور ملک کے ہر فرد کے لیے ہے، اس کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نانو شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی یہاں آئے تھے، میں بھی آج اپنے بھائیوں اور بزرگوں میں ہوں، آپ کی محبتیں یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
0 تبصرے