ہم عوام کے لیے لڑ رہے ہیں، ایک بار پھر جیالا کو وزیراعظم بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑ رہی ہیں، کوئی جیل سے بھاگنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، کوئی باہر نکلنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جیالا کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بنانا ہے، میں آپ کی حمایت لینے آیا ہوں، آپ نے ہمارا ساتھ دیا، کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی تقدیر بدلیں گے، معاشی بحران سے نکلیں گے، مہنگائی اور بے روزگاری سے لڑیں گے، اگر کوئی جماعت کام کر سکتی ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے، ہم ایک ایجنڈا لے کر آئے ہیں، اگر آپ پی پی کو شکست دیں، میں ان 10 نکات پر عمل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور پرانی سیاست کو دفن کر کے نئی سوچ لے کر آئے ہیں، نئی سوچ سے مسائل کا مقابلہ کریں گے۔
0 تبصرے