لاہور (ویب ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال میں 30 سالہ خاتون نے 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے۔
جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی 4 میں سے 3 بیٹیاں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں بیٹیوں کا وزن 2.2 کلو، تیسری کا وزن 2 کلو اور چوتھی کا وزن 1.4 کلوگرام ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 1.4 کلو وزنی بچے کو کمزوری کے باعث نرسری میں داخل کرایا گیا ہے۔
0 تبصرے