کرینہ کپور کی کروڑوں روپے مالیت کی شرٹ مذاق بن گئی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی ڈریسنگ سے مداحوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں لیکن بعض اوقات یہ برانڈڈ اور مہنگے کپڑے بھی مداحوں کی نظروں کو خوش نہیں کرتے۔
اداکاروں کو اکثر سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا ہی کرینہ کپور کے ساتھ بھی ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کو دو روز قبل ایئرپورٹ پر مہنگے ترین برانڈ کی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے دیکھا گیا تھا۔لاکھ پاکستانی روپے) مہنگی شرٹ پہننے کے باوجود کرینہ اپنے مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شرٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اسے کوے کھا گئے، دوسرے نے لکھا کہ اسے پیسے کا نقصان کہتے ہیں۔
اداکارہ کی مہنگی ترین شرٹ کی قیمت پر غور کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک اچھی شرٹ کی قیمت 500 روپے ہے، اگر اس پر ہیرا لگا ہو تو اس کی قیمت ہے۔
ایک صارف نے کرینہ کے شرٹ کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہاں بارش کو سردی سے بچانے کے لیے ایسے کپڑے استعمال کیے جاتے ہیں۔
0 تبصرے