اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے اسپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتی: نوین وقار

اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے اسپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتی: نوین وقار

اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے اسپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتی: نوین وقار

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرکے روشنی میں نہیں آنا چاہتیں۔اداکارہ نوین وقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو کبھی بھی سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی، اس سے تبدیلی آئے گی لوگ جتنے زیادہ بولیں گے، ہم لوگوں کا منہ بند نہیں کر سکتے اس لیے ہمیں اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگ لوگ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کو اسپاٹ لائٹ میں شیئر کرتے ہیں وہ آتے ہیں لیکن مجھے اس طرح کی اسپاٹ لائٹ نہیں چاہیے، میں چاہتا ہوں کہ اگر اسپاٹ لائٹ مجھ پر آئے تو میرے کام کی وجہ سے آئے۔