اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے دور دراز علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کی سہولت کے لیے موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کے مراکز جلد فعال کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل رجسٹریشن سینٹر دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
اگست میں شروع ہونے والی موبائل وینز کو شامل کرنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
0 تبصرے