آئی پی ایل 2024، پریتی زنٹا نے اپنی ٹیم کے لیے غلط کھلاڑی کا انتخاب کردیا

آئی پی ایل 2024، پریتی زنٹا نے اپنی ٹیم کے لیے غلط کھلاڑی کا انتخاب کردیا

آئی پی ایل 2024، پریتی زنٹا نے اپنی ٹیم کے لیے غلط کھلاڑی کا انتخاب کردیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کی نیلامی کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی فرنچائز پنجاب کنگز کے لیے غلط کھلاڑی کا انتخاب کیا۔ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریتی زنٹا نے نیلامی میں غلط کھلاڑی کو خریدا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی پی ایل کی نیلامی کے دوران آرگنائزر ششانک سنگھ نے 20 لاکھ روپے کی ابتدائی بولی لگائی تو پنجاب کنگز کی پریتی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھایا اور اسے خرید لیا۔ پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل لیا اور منتظم نے کھلاڑی کی پنجاب کنگز میں شرکت کا اعلان کیا تاہم اداکارہ نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی، میزبان نے انکار کردیا جس کے بعد کھلاڑی پنجاب کنگز کا حصہ بن گئیں۔ ایسا واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔