عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، ہم میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں، ہمارا کوئی مطالبہ نہیں کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں، ہم سب کچھ کہہ رہے ہیں لیکن ہمیں کنونشن نہیں کرنے دیا جا رہا، اگر 25 کروڑ کے حقوق لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف امپائر کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، اس بار ہمارے امیدواروں کو میدان میں نہیں آنے دیا جا رہا، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کے لیے کل ملیں گے، آج مجھے سادہ کاغذات جیل نہیں لے جانے دیں گے، خدشہ ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات مزید خراب ہوں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ حالات خراب ہوں۔ عمران خان سے ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، مزید وقت لگ سکتا ہے۔
0 تبصرے