ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے دوران روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔
خارجہ امور کی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کانفرنس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ایکسپو 2030 کے موقع پر ہوٹل کے ایک ہزار کمرے فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے 2019 میں قومی سیاحت کی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس کے مطابق سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد اضافہ ہوگا۔ 2030 تک مزید دس ملین ملازمتیں پیدا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سیاحت کا شعبہ لیبر مارکیٹ میں 10 فیصد لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ مستقبل میں اس کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔
0 تبصرے