پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے آئندہ عام انتخابات عدلیہ کے ذریعے کرانے کی استدعا کی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور باقی سماعت سپریم کورٹ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) جہاں بھی ہوں گے وہ الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں ہوں گے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
0 تبصرے