25 مئی لانگ مارچ: عمران خان اور اسد عمر توڑ پھوڑ کیس میں بری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کو 25 مئی کے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مقدمات میں بری کر دیا۔
کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھا نے 9 ستمبر کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں بریت کی درخواست جمع کرائی تھی۔
0 تبصرے