آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی
پرتھ (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے اور پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں عثمان خواجہ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مچل مارش نے 63، اسٹیو اسمتھ نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 3، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعود شکیل نے 24، بابر اعظم نے 14، امام الحق نے 10 رنز بنائے، باقی کوئی بھی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 3-3، نیتھن لیون نے 2، پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 271 رنز بنائے تھے۔
0 تبصرے