یکم جنوری سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ پریمیم کٹوتی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ اکتوبر میں واپس لے لیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا۔ تاہم اب صوبائی کابینہ نے تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دے دی ہے۔
یکم جنوری 2024 سے ہیلتھ انشورنس پروگرام میں حصہ لینے والے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے 4350 روپے سالانہ کٹوتی کی جائے گی۔
0 تبصرے