ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے اليکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
کوہاٹ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے فرار کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا ہوگا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں کون ملوث تھا، بھٹو کے عدالتی قتل کے سہولت کار کون تھے، جنرل ضیاء سے لے کر ججز، وکلا اور سیاست دان کون تھے۔ سہولت کار یہ اس ملک کے مجرم ہیں، ہمیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے ادارے کے خون کا داغ دھوئیں گے۔
ان کے مطابق ہمیں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فیصلہ ہو چکا ہے اس لیے ہم نے یہاں کنونشن نہیں کیا، ایک جیل سے نکلنے کا مقابلہ کر رہا ہے اور دوسرا جیل سے فرار ہونے کا مقابلہ کر رہا ہے، لیکن میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم روایتی تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے خدمت کی سیاست شروع کریں گے، یہ مہنگائی اور غربت سے ہے۔
0 تبصرے