پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں: امریکہ
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کے انتخابات میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کی منتخب قیادت سے بات کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر بات کرتے رہیں گے، ہم افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کے الزام میں افغان پارلیمنٹ کے سابق اراکین کو نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق اراکین اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو امریکا میں داخلے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے ساتھ ڈیل کرنے والی 44 کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
0 تبصرے