سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم 12 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی کاپی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کر دی ہے۔
0 تبصرے