لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے دور میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مجھ پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کیا۔
شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ گزشتہ رات مجھ پر حملہ ہوا، نامعلوم افراد نے مجھ پر تیزاب پھینکا، حملہ برطانیہ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئیں، شکر ہے میرا خاندان اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ چوٹیں آئیں۔
0 تبصرے