کراچی پریس کلب کی جانب سے ممبران اور فیملی کے لیے فیملی فن گالا2023 کا انعقاد کیاگیا
کراچی: کراچی پریس کلب کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ممبران بلکہ ان کی فیملیز کے لیے بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتا ہے،جس سے وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے مشکل لمحات کچھ وقت کے لیے دور رکھ کر پرسکون ماحول میں اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گذار سکیں ۔کراچی پریس کلب کا سالانہ فیملی فن گالا اب ایک روایت بن گئی ہے، جس کا ممبران اور ان کے گھروالوں کو پورے سال انتظار رہتا ہے ۔کلب کے صدر سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد جوائنٹ سیکرٹری اور چیف آرگنائزر محمداسلم خان نے اس فیملی فن گالہ کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے تھے ،جس میں انتظامی کمیٹی میں شامل تمام ارکان نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔۔فیملی فن گالا میں شریک بچوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے اور بچوں کو خوش دیکھ کر ان کے والدین ان سے زیادہ خوش تھے ۔بچوں نے مختلف جھولوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور پریس کلب کے فضا ان کے قہقہوں سے گونجتی رہی ۔صدر پریس کلب سعیدسربازی، سیکرٹری شعیب احمد فیملی فن گالا کے موقع پر انتہائی متحرک رہے اور اپنی نگرانی میں تمام سرگرمیوں اور انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ان کو بس یہی فکر لاحق تھی کہ کسی چیز کی کوئی کمی نہ رہ جائے ۔فیملی فن گالا میں شیما کرمانی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جبکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنے کے بچوں کے تصویری مقابلے بھی کروائے گئے۔پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ممبران کے لیے محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف قوال حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیااور سماع باندھ دیاجبکہ بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انتظام بھی گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ممبران کو تحائف بھی دیئے گئے۔فیملی فن گالہ میں شریک بچوں کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا ہمیں پورا سال انتظار رہتا ہے ۔یہاں ہم مختلف جھولوں اور اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمدکا کہنا تھا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ پرسکون لمحات گذار سکیں ۔آج ہیں ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہورہی ہے ۔ہم صرف فن گالا ہی نہیں ممبران کی فیملیز کے مزید پروگرامز کا بھی انعقاد کریںگے ۔معززمہمان گرامی جو اس فن گالا سے کافی متاثر نظرآرہے تھے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے صحت اور ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر شعیب احمد،نائب صدر مشتاق سہیل،سیکرٹری شعیب احمد ،فیملی گالا کے چیف آرگنائزراور جوائنٹ سیکرٹری محمداسلم خان ،خازن احتشام سعید قریشی،اور گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو،فاروق سمیع،کلثوم جہاں،رفیق بشیر،رمیز وہرہ،ذوالفقار راجپر،ذوالفقار واہوچو اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹرجنرل پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی ارم تنویر،ڈی جی انفارمیشن حکومت سندھ سلیم خان،ڈی جی ایل ڈی اے شبیہ الحسن۔ڈپٹی کمشنرسائوتھ الطاف ساریو،چیئرمین اسٹارمارکیٹنگ واثق نعیم،سوئی سدن گیس کمپنی کے کارپوریٹ ہیڈبرائے کمیونیکیشن سلمان اے صدیقی،پبلک ریلیشن آفیسر ہدیٰ شیخ،پی آر اوکے پی ٹی شارق امین فاروقی،حبیب بینک لمیٹڈ کے کارپوریٹ ہیڈ برائے کمیونیکیشن فرحان احمد،پولانی ٹریولز کے چیئرمین یحییٰ پولانی،مہران آئس کریم کے سی ای او رضوان،حبین بینک مائیکروفائنانس بینک کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ہیڈ حیدرمعیز،جازافوڈزکے مارکیٹنگ ہیڈفرحان ناصر،مغل انٹرپرائززکے سی اومزمل مغل اوروائلڈ وینچرزپارک کے سی اوقادربخش کلمتی خصوصی طورپرشریک ہوئے اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر مہمان گرامی نہ صرف بچوں اور بڑوں میں گھل مل گئے بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہوئے بھی نظرآئے جبکہ انہوںنے پریس کلب کی حلیم اوربریانی کا بھی لطف اٹھایا
0 تبصرے