دوسری عورتون سے تعلقات رکھنے پر خاتون نے اپنے شوہر کو گیلری سے باہر پھینک دیا

دوسری عورتون سے تعلقات رکھنے پر خاتون نے اپنے شوہر کو گیلری سے باہر پھینک دیا

دوسری عورتون سے تعلقات رکھنے پر خاتون نے اپنے شوہر کو گیلری سے باہر پھینک دیا

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں دوسری خواتین سے تعلقات رکھنے پر خاتون نے اپنے شوہر کو گیلری سے نیچے پھینک دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ترکی کی ریاست برسا میں پیش آیا جہاں دوسری خواتین سے تعلقات رکھنے پر خاتون نے پہلے اپنے شوہر کو گیلری سے نیچے پھینکا اور پھر چاقو سے مارنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق گیلری سے نیچے گرنے کے باعث شخص کے سر، ٹانگوں اور ہاتھوں پر چوٹیں آئیں جس کے بعد پڑوسیوں نے اسے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔
تاہم اب متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ پہلے فلیٹ سے لڑائی کی آواز آئی اور پھر کچھ ہونے کی زور دار آواز آئی، انہوں نے ایک شخص کو زمین پر پڑا دیکھا۔ .
اس پورے واقعے کی ویڈیو ایک پڑوسی نے اپنے کیمرے میں قید کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کے ساتھ چاقو لے کر اسے مارنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم پڑوسیوں نے آکر ساتھی کو بچا لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے باعث ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں متعدد افراد واقعے پر صدمے اور غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔