خوبصورت عورت نے اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کردی
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک خاتون نے اپنی جگہ کا آدھا حصہ کرائے پر دینے کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں مکان کے کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں، اس صورتحال میں ایک خاتون نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دینے کی پیشکش کر دی ہے۔
ٹورنٹو میں ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ Anya Ettings نے فیس بک، مارکیٹ پلیس پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں پوسٹ شیئر کی جس میں ایک خاتون 900 کینیڈین ڈالر ماہانہ میں آدھا بستر کرائے پر لینا چاہتی تھی۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون روم میٹ کو ماسٹر بیڈروم میں کنگ سائز کا بیڈ بانٹنے کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، Anya Ettinger نے لکھا کہ ٹورنٹو کی رینٹل مارکیٹ اس سے بدتر نہیں ہو سکتی۔
فیس بک پر پوسٹ نے توجہ حاصل کی ہے اور دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے