سندھ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے پیپلزپارٹی مخالف جماعتیں
ایک دوسرے کے قریب
کراچی؛ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پیپلزپارٹی مخالف جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں۔
سندھ میں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، ایف لیگ، جے یو آئی ایف اور اے این پی نے خود کو پی پی پی کے متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔
کراچی میں نواز لیگ کے بشیر میمن، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور دیگر کا اجلاس ہوا۔
جماعتوں کے اجلاس میں عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم سندھ میں پیپلز پارٹی کا بہترین متبادل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دیگر جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی الیکشن کمشنر پر الزام نہیں لگانا چاہتے لیکن انہیں بھی غیرجانبدار ہونا ہوگا۔
0 تبصرے