بھان سید آباد انڈس ہائی وے روڈ پر کوئلے کے ٹرک اور دو کوچوں میں تصادم۔10 افراد زخمی

بھان سید آباد انڈس ہائی وے روڈ پر کوئلے کے ٹرک اور دو کوچوں میں تصادم۔10 افراد زخمی

بھان سید آباد انڈس ہائی وے روڈ پر کوئلے کے ٹرک اور دو کوچوں میں تصادم۔10 افراد زخمی

بھان سید آباد انڈس ہائی وے روڈ پر کوئلے کے ٹرک اور دو کوچوں میں تصادم۔
حادثے میں کوچ سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، 3 افراد کی حالت انتھائی تشویشناک ہے۔
زخمیوں میں ممتاز پنہور، منظور کوکھر، آمنہ سانگی، شاہ زیب کونھارو اور دیگر شامل ہیں، ریسکیو ذرائع
حادثے میں دو نابینہ افراد اطہر غلام نبی موریو اور احمد خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سرکاری اسپتال بھان سیدآباد منتقل کیا گیا۔
دو مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھیں کہ کوئلے کے ٹرک سے ٹکرا گئیں، ریسکیو ذرائع
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
دونوں کوچز میں سوار زیادہ تر مسافر محفوظ رہے۔
حادثے کے دوران ایک کوچ سڑک پر چلتے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔